Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ
ٹرانسپورٹرز

کورونا وباء میں اضافے کے باعث بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)  کے اجلاس میں ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کے لیے پابندی لگادی گئی، ٹرانسپورٹ پیر سے جمعہ تک چلتی رہے گی۔

اجلاس میں این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ ریلوے سروسز کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت ہوگی جبکہ گُڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنی حاصل ہوگا۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل 2021 سے 25 اپریل 2021 تک ہوگااور پابندی کے فیصلے پر 20 اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے مزید 81 افراد انتقال کر گئے اور 5000 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر