Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا کی پاکستان کو شکست، سیریز 1-1سے برار

Now Reading:

دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا کی پاکستان کو شکست، سیریز 1-1سے برار

جنوبی افریقا نے پاکستان کودوسرے ون ڈے میں 17رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم 342رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام ہوگی اور9کھلاڑیوں کے نقصان پر324 رنز بناسکی۔

مزید پڑھیں

دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف

جنوبی افریقا نے  پاکستان کو جیت کے لئے 342 رنز کا پہاڑ...

قومی ٹیم کے اوپنرامام الحق مکمل طور پر ناکام ہوگئے اور دوسرے اوور میں 5رنز بناکر آوٹ ہوگئے،فخرزمان نے193رنزکی شانداراننگ کھیلی۔

کپتان بابراعظم31،آصف علی 19،شاداب خان13،فہیم اشرف 11،دانیال عزیز9اورشاہین آفریدی5رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

Advertisement

اس کے علاوہ محمد حسنین 12اورحارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوبی افریقا کے بلے بازوں نے پاکستانی بالرز کو بے بس کردیا، کپتان ٹیمبا باووما نے 92، کوئنٹن ڈی کوک نے 80، وین ڈر ڈوسن نے 60، ڈیوڈ ملر نےبرق رفتار 50 اور ایڈن مارکرم نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی،محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر