فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کر فیو کے خاتمے تک پاکستان بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنسس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بری طرح پامالی کی جا رہی ہے، کرفیو کے خاتمے تک پاکستان بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہے۔
فردوس عا شق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ملاقاتوں کا محور مسئلہ کشمیر رہا، وزیراعظم نے سعودی قیادت کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ گیا، عمران خان کا دورہ امریکا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے، وزیراعظم نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی، وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے، عمران خان امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیر اطلا عات نے کہا کہ مودی کو گجرات کا قصائی کہا جاتا ہے، امریکی صدر کو انسانیت کے قاتل مودی سے اجتناب کرنا چاہیے، جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر سے محاصرہ ختم نہیں کرتا مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
انھو ں نے کہا کہ مودی نے عمران خان کے واشنگٹن جلسے کی نقل کرنے کی کوشش کی، مودی کا امریکا میں جلسہ کامیاب نہیں ہوگا، عمران خان نے ہمیشہ بحیثیت کھلاڑی، سیاستدان ٹرینڈ سیٹ کیے، وزیراعظم جنرل اسمبلی میں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑیں گے۔
فردوس عاشق نے مزید کہا کہ وزیراعظم ،پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے، سلامتی کونسل کا رکن بننے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
