Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی نظریاتی سیاست کر رہی ہے۔ سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی نظریاتی سیاست کر رہی ہے۔ سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نظریاتی سیاست کر رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج  الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے وعدے ، دعوے ، اعلانات  قوم کے ساتھ  مذاق  ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  کا آئندہ ڈھائی سال میں کارکردگی کی  بات کرنا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، حکومت کب تک عوام کو سبز باغ  دکھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والوں نے مصیبتوں کا پہاڑعوام کے کندھوں پر لاد دیا ہے جبکہ  اسلامی نظام نافذ ہوتا تو سودی قرضے لینے کی بجائے ہمارا ملک معاشی حوالے سے خود مختار ہوتا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی آنکھیں سابقہ اور موجودہ حکومت کے وعدے  کی تکمیل کے لیے ترس گئی ہیں ، لوگ اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ  دیں۔

Advertisement

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے آرڈی نینس میں ترمیم آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی سازش کا پہلا مرحلہ ہے جبکہ  اسٹیٹ بینک آرڈی نینس ترمیم کسی صورت تسلیم  نہیں کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اسٹیٹ بینک آرڈی نینس کے حوالے سے 8 اپریل کو اسلام آباد میں گول میز کانفرنس کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر