Advertisement
Advertisement
Advertisement

سالوں سے چینی کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے، شہزاد اکبر

Now Reading:

سالوں سے چینی کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے، شہزاد اکبر
شہزاد اکبر (1)

مشیر داخلہ واحتساب  شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں میں حکومتی سطح پر چینی  کی قیمت مقرر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی چینی کا مسئلہ حل ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ واحتساب  شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کے مصنوعی بحران کو ختم کرنے کیلئےچینی کی قیمت مقرر کرنا ضروری ہے۔

شہزاد اکبر نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت نے چینی کی ذخیرہ اندوزی ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور اسکے علاوہ اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کرپٹ عناصر کیخلاف سرگرم عمل ہے اور چینی اسکینڈل سے متعلق اقدامات کوعوام تک پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ رمضان میں چینی سمیت تمام اشیاء کو مہنگے داموں پر فروخت کیا جاتا ہے جبکہ کرسمس اور ایسٹرکے موقع پر دیگر ممالک میں قیمتیں کم ہوجاتی ہیں۔

Advertisement

شہزاد اکبر نے بتایا ہے کہ چینی کی قیمت کے تعین کا قانون 1958 کا بنا ہوا ہے لیکن پھر بھی ایوب خان کے دور سے چینی کی قیمت، ملک کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں چینی کی قیمتیں ایک دم بڑھتی ہیں اور پھر کم ہوجاتی ہیں جس کے باعث چینی کی پیداواری لاگت اور منافع کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر