Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خانہ کعبہ میں کتنے افراد کو عمرے اور عبادت کی اجازت ہوگی؟

Now Reading:

خانہ کعبہ میں کتنے افراد کو عمرے اور عبادت کی اجازت ہوگی؟

عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 50 ہزارافراد کو عمرے اور عبادت کے لیے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان میں عمرے اور نمازوں کی ادائیگی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق رمضان کے دوران مسجد الحرام میں روزانہ صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن میں سے 50 ہزار معتمرین ہوں گے۔ معتمرین کے لیے عمر 65 سال سے زائد اور ویکسینیشن مکمل ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

حج اور عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتح نے کہا کہ مسجد الحرام میں معمول کی عبادت کرنے اور عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند افراد کو ہفتہ وار الگ الگ پرمٹ جاری کیئے جائیں گے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالفتح نےرمضان میں عبادت اور عمرہ کے خواہش مند افراد کو پرمٹ حاصل کرنے کے لیے توکلنا ایپ پر درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں باجماعت تروایح کے اہتمام اور طاق راتوں میں قیام سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم امید ہے جلد اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر