
وزیر اعظم عمران خان کے گلگت بلتستان کے دورے کا نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 12 اپریل کو گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اسد عمر، علی امین گنڈا پور اور سید امین الحق بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔
موسم کی خرابی کے باعث 5 اپریل کووزیر اعظم گلگت بلتستان نہیں جاسکے تھے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں مرکزی تقریب میں شریک ہونگے۔
وزیراعظم کی گلگت بلتستان کابینہ ارکان و دیگر حکام سے ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہے۔
وزیراعظم کو گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قانون ساز اسمبلی کی قرارداد پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے لئے 275 ارب کے تاریخی پیکج کا اعلان کرینگے۔
گلگت بلتستان کے لئے انفراسٹرکچر سیاحت، توانائی، سوشل ویلفئیر پیکج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
پیکج کے تحت گلگت بلتستان میں یوتھ اور وویمن ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کئے جائیں گے۔
گلگت بلتستان کے لئے نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر بھی پیکج میں شامل ہے۔
گلگت بلتستان میں کلین انرجی، ہائیڈرو پاوراور صحت کارڈ پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔
گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے لئے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام بھی پیکج کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News