وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور امن وامان پر گفتگو سمیت صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
ملاقات میں صوبے میں کورونا کی صورتحال اور ویکسینیشن پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
