Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پہلی بار چینی کی قیمت مقرر کی گئی ہے، فردوس عاشق اعوان 

Now Reading:

پاکستان میں پہلی بار چینی کی قیمت مقرر کی گئی ہے، فردوس عاشق اعوان 

معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار چینی کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ  دورے پر لاہور آئے تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر رمضان کے حوالے سے گفتگو کی اور تجاویز بھی دیئے۔

گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے لیے ساڑھے پانچ ارب روپے کے پیکج  کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اکیس رمضان تک یہ رمضان بازار ہوں گے اور اس کے بعد عید بازار ہوں گے۔

معاون خصوصی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں مانیٹرنگ سیل بھی بنا دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملیں پابند ہوں گی کہ حکومت کو کوٹے کے مطابق چینی فراہم کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے آٹے چینی کے ساتھ ساتھ گھی کی قیمت کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی طرح گھی کی بھی ایکس مل قیمت طے کرنے کے لیے پلاننگ کی جا رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کل الیکشن کمیشن کا بھی امتحان ہے، ایک ایک انگوٹھے کے کئی ووٹ نکلنے ہیں۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حلقے کے عوام ہیں اور دوسری طرف الیکشن کمیشن پر ہماری بہن کا رونا دھونا ہے اگر میری بہن چاہتی ہے کہ ن لیگ کو ووٹ ڈلوا کر اس کی جیت کا اعلان کیا جائے تو یہ کام ان کے لیے کوئی اور کررہا ہے۔

معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا کہ کل ووٹر نے فیصلہ کرنا ہے کہ منشیات فروش کو ووٹ دینا ہے یا اس کو جو ایک ارب روپے کا پیکج لے کر آرہا ہے ،حکومت انتظامی معاملات میں مکمل  سہولت کاری کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر