
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو فرانس کا پہلا رافیل طیارہ موصول ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس نے پہلے رافیل طیارے آر بی001 کو بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری کے حوالے کر دیا ہے۔
رواں برس فروری میں پاک فضائیہ کےشاہینوں کی جانب سےبھارتی طیاروں کومارگرانےاورایک پائلٹ کی گرفتاری کےبعدبوکھلاہٹ اور خوف کی شکارمودی سرکارنےفرانس سےرافیل طیاروں کی خریداری کےعمل کوتیزترکردیاہے۔
بھارتی فضائیہ کےڈپٹی ایئرچیف وی آرنے جدیدجنگی رافیل طیارہ وصول کیااورایک گھنٹےتک فضامیں پرواز کی۔ دوران پرواز طیارے کی کارکردگی اور افعال کا جائزہ لیا۔
بھارتی سپریم کورٹ میں طیاروں کی خریداری میں ہوشربا کرپشن اوراپوزیشن کےشدیداحتجاج کےباوجود جارحیت پسند بی جےپی کی حکومت نےفرانس سےپہلارافیل طیارہ ’تکنیکی طور پر‘موصول کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق 4 رافیل طیارے آئندہ برس مئی میں فراہم کیے جائیں گے جس کے لیے بھارتی فضائیہ کے 10 پائلٹس، 10 فلائٹ انجینئرز اور 40 ٹیکنیشینز کو فرانس میں تربیت دی جارہی ہے۔
بقیہ طیاروں کی فرانس سے بھارت کو حوالگی اپریل 2022 تک مکمل ہوجائےگی جبکہ بھارت نے فرانس سے کل 36 رافیل طیارے خریدے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News