Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذیابیطس کے مریض رمضان میں کن عادات کو اپنائیں؟

Now Reading:

ذیابیطس کے مریض رمضان میں کن عادات کو اپنائیں؟
روزے

رمضان کے دوران ہر مسلمان روزہ رکھنا چاہتا ہے، روزہ چھوڑنے کا خیال انسان کو افسردگی کا احساس دلاتا ہے۔

 لہٰذا روزہ چھوڑنے سے بہتر ہے اگر ذیابیطس کے مریض اپنے معالج کے مشورے، چند صحت مند اصولوں اور عادات پر اس مہینے میں عمل کر لیں تو روزے کے فوائد اور ثواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فردذیابیطس کی کسی نہ کسی قسم کا شکار ہے اور جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو ذیابیطس کے مریضوں کے ذہنوں میں صحت سے متعلق متعدد سوالات اور پریشانیاں جنم لیتی ہیں۔

ذیابیطسکے مریض اگر روزہ رکھ رہے ہیں تو اُنہیں صحت مند اور متوازن بلڈ شوگر لیول کے لیے کیا کرنا چاہیے کے جوابات جاننا نہایت لازمی ہیں۔

ذیابیطس کے ماہرین کے مطابق ذیابیطس ٹائپ 1 کے مریضوں کو روزہ نہیں رکھنا چاہیے جبکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کو روزہ رکھنے سےقبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لینا چا ہیے تاکہ کسی ایمر جنسی کی صورت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Advertisement

اس حوالے سے طبی ماہرین کے مطابق رمضان اور روزہ صحت سے متعلق کئی شکایتوں کا حل لے آتا ہے، روزہ صحت کا نام ہے مگر ذیابیطس کے مریضوں کو خالصتاً روزہ رکھنے سے قبل اپنے معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔

ماہرین کی جانب سے بہترین مشورہ یہ دیا جاتا ہے کہ ہر مریض رمضان کے آغاز سے قبل ہی اپنے معالج سے دواؤں کا اور غذا کا چارٹ اور طریقہ کار استعمال بنوا لے، ادویات سے متعلق خود سے کوئی فیصلہ نہ کریں۔

روزہ رکھنا اُن افراد کے لیے مشکل ہوتا ہے جو کہ انسولین کا استعمال کرتے ہوں یا شوگر سے متعلق مخصوص ادویات کا استعمال کر ررہے ہوں۔

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ شوگر کے مریض رمضان کے مہینے کے دوران پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال کریں جبکہ میٹھے کھانوں اور کیفین سے گریز کریں۔

ذیابیطس کے مریض رمضان کے دوران ہر قسم کی غذا کا استعمال کرسکتے ہیں بس یہ خیال رکھیں کہ وہ متوازن غذا ہو، کسی بھی غذا کا زیادہ استعمال باعث پریشانی بن سکتا ہے۔

شوگر کے شکار افراد سحری میں ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو دیر سے ہضم ہوں، عام حالات میں ذیابیطس کے مریض پراٹھا نہیں کھاسکتے لیکن وہ سحری میں کم تیل سے بنا ہوا پراٹھا کھاسکتے ہیں۔

Advertisement

کولیسٹرول کے بڑھنے کے خدشات کے سبب انڈے کا استعمال نہ کریں، شوگر کے مریض اگر انڈے کا استعمال کرنا بھی چاہتے ہیں تو نصف زردی کے ساتھ انڈہ کھایا جا سکتا ہے۔

ذیابطیس کے جن مریضوں کو پیاس زیادہ لگتی ہے وہ سحری میں الائچی کے قہوے کا استعمال کر سکتے ہیں۔

الائچی کے قہوے میں کم مقدار میں دودھ بھی شامل کیا جا سکتا ہے یا پھر نمکین لسی کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔

ذیابیطس کے مریض روزہ کھجور سے افطار کر سکتے ہیں ، تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک کھجور میں 6 گرام کاربوہائڈریٹس پائے جاتے ہیں جس میں معدنیات، فائبر ، فاسفورس اور پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے، کھجور میں پائے جانے والا پوٹاشیم تھکاوٹ اور بوجھل پن دور کرتا ہے۔

افطار کے دوران پھلوں کی چاٹ بغیر چینی،  کریم اور دودھ کے کھائی جا سکتی ہے، پھلوں میں تھوڑ ی سی مقدار میں لیموں کا رس بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔

مائع میں سادہ پانی بہترین قرار دیا جاتا ہے جبکہ نمک میں بنا ایک گلاس لیموں پانی بھی پیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

شوگر کے مریض رات بھوک لگنے پر ایک روٹی کم مرچ مسالے والے سالن کے ساتھ یا سلاد اور رائتہ کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر