Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی

Now Reading:

خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی
HIV-Aids

خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، صوبے میں متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطا بق خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، غیر رجسٹرڈ افراد تعداد کئی گناہ زیادہ ہے، علاج نہ کرانے پر متاثرہ والدین کے بچوں میں بھی ایچ آئی وی وائرس پایا گیا۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ریکارڈ کے مطابق کباڑ کے کام سے منسلک اورانجکشن کے زریعے نشہ کرنے والوں کی تعدا زیادہ ہے جبکہ خواتین زچگی کے دوران ناقص آلات اور خون کی منتقلی کے باعث متاثرین کی تعداد زیادہ ہے۔

 خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی سے متاثر رجسٹرڈ خواجہ سرائوں کی تعداد 25 ہے۔ 

ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے جسم میں قوت مدافعت اتنی کم ہو جاتی ہے کہ انسانی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے، خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد میں مردوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ خواتین کی تعداد بھی ایک ہزار سے زائد ہے، مناسب علاج نہ کرانے پر متاثرہ والدین کے بچوں میں بھی یہ وائرس موجود پایا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سندھ کے محکمہ صحت نے ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز کی تعداد ایک ہزار 38 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی پازیٹو کیسز میں بچوں کی تعداد بڑھ کر 833 ہو گئی ہے، جاری رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں 34 ہزار 299 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے تحصیل اسپتال رتوڈیرو کا دورہ کیا تھا، عالمی ماہرین نے بلڈ اسکریننگ کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گرمی میں اسکریننگ کٹس کو فریج یا آئس باکس میں رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔

کچھ عرصہ قبل میڈیا پر انکشاف ہوا تھا کہ لاڑکانہ میں ایڈز پھیلانے کی وجہ خود ایڈز میں مبتلا ایک ظالم ڈاکٹر ہے، جس نے اپنا متاثرہ انجکشن لگا کر متعدد افراد کو ایڈز میں مبتلا کیا، جس پر سندھ ہیلتھ کمیشن نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا اور ڈاکٹر کے ذہنی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر