Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہے کہ سوشل میڈیا بند کرنا پڑا، احسن اقبال

Now Reading:

ملک میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہے کہ سوشل میڈیا بند کرنا پڑا، احسن اقبال
احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہے کہ سوشل میڈیا بند کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہے کہ سوشل میڈیا بند کرنا پڑا، ایسے میں حکومت کی ترجیح جاتی امرا میں شریف خاندان کے گھر مسمار کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان وزارت عظمیٰ کیلئے فٹ نہیں، پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر ہے، احتساب کا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا ، مجرمانہ ذہنیت کے تحت یہ شریف فیملی کے گھر کو گرانا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم کے نفسیاتی معائنے کی ضرورت ہے ، وہ اس عہدے کے لیے ان فٹ ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ماہرین نفسیات کا پینل تشکیل دیا جائے جو سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کا نفسیاتی معائنہ کرے کیونکہ ان کی انا، حسد اور نفسیاتی کیفیت ملک کو تباہ کررہی ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ بجٹ بنانے میں ایک ماہ رہ گیا ہے، پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، 22 کروڑ عوام حکومت کے ہاتھوں پس رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے، ان کے پاس کوئی ٹیم ہے نہ کوئی پروگرام، امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ سوشل میڈیا بند کرنا پڑ رہا ہے، ان کو یہ نہیں پتا افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے کیا اثرات ہوں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر