Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، انجمن تاجران نے ہفتہ وار چھٹی کاحکومتی فیصلہ مسترد کردیا

Now Reading:

کراچی، انجمن تاجران نے ہفتہ وار چھٹی کاحکومتی فیصلہ مسترد کردیا

انجمن تاجران کراچی نے ہفتہ وار چھٹی کاحکومتی فیصلہ مسترد کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرانجمن تاجران کراچی جاوید شمس کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مارکیٹوں کی ہفتہ اور اتوار کی بندش ہرگز قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ اوراتوار کی جبری تعطیلات کے بعد بغیرمشاورت کے ہفتہ اور اتوارکی تعطیلات کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔

صدر انجمن تاجران کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت این سی او سی کی آڑ میں تاجروں کا معاشی قتلِ عام کررہی ہے، بند کمروں میں کیے گئے فیصلے تاجروں کوسازش کے تحت مشتعل کرنے کی کوشش ہیں۔

صدر انجمن تاجران کراچی کا کہناتھا کہ سندھ حکومت کاروباری اور تجارتی مراکز کو ہفتے میں 6 روز کھولنے کا فوری اعلان کرے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 15 رمضان تک کاروباری اوقات رات 10 بجے تک اور 15 روزے کے بعد رات 2 بجے تک بڑھائے جائیں۔

صدر انجمن تاجران کراچی کا کہنا ہے کہ تصادم نہیں چاہتے، سندھ حکومت تاجروں کی مشکلات کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر