Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ

Now Reading:

افغان وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ
شاہ محمود قریشی افغان زویر خارجہ

افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے دبئی میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل پر اب تک سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کے لیے اپنی مصالحانہ معاونت جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے،  ہم افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمی کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں شراکت دار ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے توقع ظاہر کی کہ افغانستان میں دیر پا قیام امن کی کوششوں میں ’استنبول پراسس‘ دوحہ ایگریمنٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک رابطے پر اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب افغان وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت کو سراہتے ہوئے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول میں ملاقات پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کو استنبول پراسس اجلاس کے بعد اسلام آباد بھی مدعو کیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بغیر لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم
ملک کےتحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق
پی پی269مظفرگڑھ/ضمنی انتخاب؛ امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر