
کراچی: کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظرضلع کیماڑی کی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی کے تین سب ڈویژنز بلدیہ ٹاؤن، سائٹ ایریا اور کیماڑی کے علاقوں میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے باعث 21 اپریل سے 4 مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات، کاروباری سرگرمیاں اور آمد و رفت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News