Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان آج نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے

Now Reading:

عمران خان آج نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے
IK - NZ PM

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے افتتاحی مباحثے میں شرکت کریں گے اوراس کے ساتھ ساتھ  عمران خان مصر کے صدر عبدالفتح السیسی،  ایتھوپیا کے صدراور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم مس جاسنڈاآرڈرن سے بھی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایس جی کے زیراہتمام ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے جبکہ  کشمیر کے معاملے پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سربراہان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

عمران خان کی عالمی سربراہان سے ملا قاتیں

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکی کے صدر طیب اردگان، ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ دیگر ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ’میں کشمیر پر اچھا ثالث ثابت ہو سکتا ہوں‘۔

Advertisement

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سابق امریکی صدورنے پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، میں عمران خان اور پاکستان پر مکمل اعتماد کرتا ہوں،ان تین دنوں میں بہت سارے ممالک کے سربراہان مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن میں عمران خان سے ملنا چاہتا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ’ مودی کے ساتھ بھی میرے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دونوں کوئی حل تلاش کر لیں گے۔

ٹرمپ نے ہیوسٹن میں دیے گئے مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے سخت بیان سنا وہاں 50 ہزار کا مجمع تھا اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان عظیم رہنما ہیں جو ان حالات میں بھی امن کی بات کر رہے ہیں، اگر میری ثالثی سے مسئلہ کشمیر حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں۔

واضح رہے کہ اس مو قع پرعمران خان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے دریافت کیا کہ کیا وہ ایران سے بات چیت پر آمادہ ہیں؟ تو امریکی صدر نے کہا کہ بالکل اگر آپ بات بڑھانا چاہتے ہیں تو بڑھائیں، میں تیار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس پر کہا کہ خطہ کسی بھی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، اگر بغیرسوچے سمجھے جنگ ہوئی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے،پاکستان کسی بھی قیمت پر نہیں چاہے گا کہ خطہ میں کوئی بحرانی کیفیت پیدا ہو۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدرٹرمپ سے افغانستان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو ہوئی، ٹرمپ دنیا کے سب سے طاقت ور ملک کے سربراہ ہیں، ہم خطے کو جنگ کی آگ سے بچانے کے لیے امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹرمپ ثالثی کی پیش کش کرتے ہیں، اور بھارت فرار ہوتا ہے، امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر مزید بات چیت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر