Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایات جاری

Now Reading:

معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایات جاری
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے جس سے عوام کو ریلیف میسر آئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اکنامک ایڈوائرزی کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے نامور معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی ہر ممکنہ کوشش رہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں اور ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کو ہدایت کی کہ پائیدار معاشی استحکام و ترقی کے حوالے سے قلیل المدت، وسط مدتی اور کثیر المدتی اقدامات پر مبنی روڈ میپ تجویز کیا جائے تا کہ معیشت کے اہم شعبوں کو مزید منظم کیا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ایف بی آر میں جاری اصلاحات کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر