Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا نظریہ ایک عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے،وزیراعظم

Now Reading:

ہمارا نظریہ ایک عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا نظریہ ایک عام  آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کا طبقہ بہت مشکل زندگی گزارتا ہے، ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کا پروگرام شروع کرنے پر ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماہی گیروں کاطبقہ بہت محنت کش ہوتا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ماہی گیروں کو قرضے دیں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ شہروں میں بغیر منصوبہ بندی کے آبادی بڑھ رہی ہے جبکہ بغیر منصوبہ بندی کے باعث شہروں میں آلودگی میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں زیتون کےدرخت لگانے سے انقلاب آرہا ہے، ملک سےغربت کم کرنا ہماری کامیابی ہے جبکہ غریب کی حالت بدلنے سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔

Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیداکرنا ہمارامنشور ہے، بینک غریب لوگوں کو قرضے دینے میں آسانیاں پیدا کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 40فیصد کچی آبادی ہے، اگر اسی طرح بغیر منصوبہ بندی کے آبادی کا پھیلاوَ جاری رہا تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر