Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکسوں کے نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

ٹیکسوں کے نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس  ہوا جس میں وزیراعظم نے عوام پر مزید ٹیکس نہ لگانے کی ہدایت دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اکنامک ایڈوائرزی کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے نامور معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تمام ممبران کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں خوش آمدید کہا۔

عمران خان نے وزیرخزانہ کو ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اہم معاملات پر تجاویز پیش کرنے والی اس کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے پیش نظر عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے آؤٹ آف باکس سلوشن تجویز کیے جائیں تاکہ ان سےجہاں عوام کو ریلیف میسر آئے وہاں معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں، معاشی استحکام و پائیدار گروتھ کے لیے روڈ میپ پیش کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ہر ممکنہ کوشش رہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے نہ صرف پالیسیاں تشکیل دی جائیں بلکہ ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر