Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے قومی چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹا جا رہا ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

کورونا کے قومی چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹا جا رہا ہے، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے، کورونا کے باعث پوری دنیا کو نئے چیلنج کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے ملاقات کی ہے جس میں اتحاد و یگانگت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

اس موقع پرعثمان بزدار کا کہناتھا کہ وطن عزیز کے مسائل کا حل اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے، پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے بھائی چارے، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا تقاضہ کرتی ہے، سب کو وطن کا یہ قرض اتارنے کیلئے اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے،موجودہ حالات میں بہت زیادہ احتیاط اور ماسک پہننا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا کے دوران بھی اپنی منفی سیاست سے باز نہیں آئی، یہ وقت سیاست کا نہیں،سیاست کیلئے بہت وقت ہے لیکن اس وقت دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو نازک حالات میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، مشکل وقت میں قوم کو تنہا چھوڑنے والی اپوزیشن اب خود تنہا ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کے قومی چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بغیر لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم
ملک کےتحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق
پی پی269مظفرگڑھ/ضمنی انتخاب؛ امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر