Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے، صدر پاکستان

Now Reading:

احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے، صدر پاکستان
صدر مملکت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے  اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنرہاﺅس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ایس او پی پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔

دوران اجلاس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں کیونکہ کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک بار پھر عوام کا تعاون درکار ہے، سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے صدر مملکت کو بریفنگ دی  اور بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اسد عمر نے  کہا ہے کہ موجودہ وباء کی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور یہ بہت تیزی سے پھیل رہی ہےاور کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

اسد عمر نے بتایا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافے کے باعث آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت اب دباؤ کا شکار ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں، فی الحال چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں امید ہے اس کے نتائج مثبت سامنے آئیں گے۔

اس دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد اور پابندیوں کے حوالے سے مشاورت کا عمل یقینی بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر