کراچی: ضلعی انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 56 دکانیں سیل کردیں جبکہ 4 دکاندار بھی گرفتار کرلیے ہیں۔
اس کے علاوہ مہنگی اشیاء بیچنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 32 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیس ماسک استعمال نہ کرنے پربھی متعدد افراد پر پانچ ،پانچ سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
