
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے معالج کا روپ دھار لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے دورے کے موقع پر معالج کا روپ دھار لیا اور بزرگ شہریوں کی خود ویکسی نیشن کی۔
ویکسی نیشن سینٹر پر موجود بزرگ شہری ان کے اس عمل سےمتاثر ہوئے اور انہیں دعائیں دیں۔
واضح رہےکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے دورے کے دوران اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات بھی دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News