Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیاء میں خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جاسکتا، ترک صدر

Now Reading:

ایشیاء میں خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جاسکتا، ترک صدر
turkey president addressing on kashmir

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں واضح اور دو ٹوک موقف پیش کرتے ہوئے دنیا کو بتا دیا کہ جنوبی ایشیامیں استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود اسیّ لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں لہذامحفوظ مستقبل کیلیے مسئلہ کشمیر کاجنگ کےبجائےمذاکرات سےحل لازمی ہوگیا ہے۔

 ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، اگر مسئلہ کشمیر پر سب خاموش بھی ہوگئے تب بھی ترکی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہر کوئی خاموش ہو تو ہم آواز بلند کریں گے،  ترکی آج بھی اپنا تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے ملکی شناخت کی تمیز کیے بغیر مظلوم کے ساتھ ہے، دنیا بھر میں آج ترکی سب سے زیادہ مظلوموں کی مدد کرنے والا ملک کہلاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ترک صدررجب طیب اردگان سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم نےترک صدرکومقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سےآگاہ کیا، ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر