Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم
imran khan pc in ny

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرناچاہتا ہے لیکن ڈیموگرافی تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نیو یارک اس لیےآیاکہ بتاسکوں کشمیرمیں کیا ہو رہا ہے، پچھلے پچاس روز سے کشمیر سے متعلق خبروں کا مکمل بلیک آوٹ ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادت جیل میں ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حالات بہت مشکل ہوتے جا رہے ہیں، 80 لاکھ افرادکھلی جیل میں ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے لیکن اب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت کا حق ملنا چاہیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپردو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنےآسکتی ہیں جبکہ کوئی بھی عقل مند آدمی ایٹمی جنگ کاسوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے متعلق کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایران سے ثالثی کرنے کا کہا ہے کیونکہ افغانستان میں خانہ جنگی پورے خطے کو متاثرکررہی ہے اب کوشش ہے کہ طالبان اورامریکہ کے درمیان دوبارہ بات چیت شروع ہوجائے۔

Advertisement

دوسری جانب بھارت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگنڈا کررہا ہے کہ پاکستان سے دراندازی ہورہی ہے کیونکہ پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کیا اور پلوامہ حملے پر بھارت سے ثبوت مانگے تو بمباری کی گئی اور ساتھ  ہی ساتھ  بھارت سے ہمیشہ مذاکرات سے انکار ہی رہا ہے اور اگر اب اگرکچھ ہوا تو اس کے اثرات برصغیر سے باہر تک جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر