سعودی عرب میں حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خصوصی سائنس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
اس حوالے سے سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروا سکتی ہیں کیوں کہ ٹرائل میں فائزر کی کورونا ویکسین کا حمل میں بے ضرر ہونا ثابت ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ ہدایت پاکستان میں دستیاب چین اور روس کی کورونا ویکسینز سائینو فارم، کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک وی سے متعلق ہے کیوں کہ ان ویکسینز کے حاملہ خواتین پر ٹرائل موجود نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
