وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سروے میں تحریک انصاف کو تمام جماعتوں پر سبقت حاصل ہے، انشاء اللہ آج کا دن تحریک انصاف کا دن ہوگا۔
کراچی میں NA249 کے انتخابات کے سلسلے میں کئے گئے تمام سروے بتاتے ہیں کہ تحریک انصاف کو تمام جماعتوں پر سبقت حاصل ہے، انشاللہ آن کا دن تحریک انصاف کا دن ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 29, 2021
دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ این اے 249 میں آج ارب پتی امیدواروں اور بڑے نام والے سیاست دانوں کا عمران خان کے نوجوان نظریاتی کارکن امجد آفریدی سے مقابلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مقابلہ امیدواروں کا نہیں مختلف سوچ کا ہے۔
آج ارب پتی امیدواروں اور بڑے نام والے سیاست دانوں کا عمران خان کے نوجوان نظریاتی کارکن اور مقامی امجد آفریدی سے NA 249 میں مقابلہ. مقابلہ امید واروں کا نہیں مختلف سوچ کا ہے #کراچی_کی_شان_بلےکانشان
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 29, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
