وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے میں برطانوی قسم کے 18 کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں، پھیلاؤ روکنے کیلئے کل سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے 22 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، 18 افراد یوکے ویرینٹ وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ دو مریضوں میں بی 1135 وائرس کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یو کے ویرینٹ اور انڈین ویرنٹ زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ این سی او سی نے ایسے مسافروں پر نظر رکھنے کو کہا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ کے پی کے اور پنجاب کے شہریوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے ۔
عذرا پیچوہو نے مزید کہاکہ تشویش ہے کہ یہ وائرس اب کراچی اور حیدرآباد میں بھی تیزی سے پھیل جائے گا۔ قابو پانے کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کر رہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
