عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں سدباب کیلئے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپ، ویکسینیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی، شہریوں سےگزارش کی کہ وہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔
خیال رہے کہ لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح27.79فیصد تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح14 فیصد تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
