Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎ بیرون ملک پاکستانیوں کو نیا سبز باغ دکھایا جا رہا ہے، مریم اور نگزیب

Now Reading:

‎ بیرون ملک پاکستانیوں کو نیا سبز باغ دکھایا جا رہا ہے، مریم اور نگزیب
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے بعد اب بیرون ملک پاکستانیوں کو نیا سبز باغ دکھایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کا نیا شگوفہ چھوڑ کر عمران صاحب الیکشن چوری کا نیا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے الیکشن اصلاحات پہ لیکچر نہ دیں، آپ جیسے ووٹ چور کے مسلط ہوتے ہوئے الیکشن اصلاحات نہیں ہو سکتیں۔

مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک حکم پر آر ٹی ایس بیٹھ جاتا ہے، وہاں الیکڑانک مشین بے چاری کیا کرے گی؟

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری سے قوم پر مسلط ہونے والے الیکڑانک ووٹنگ مشین کا نام کس منہ سے لے رہے ہیں؟  الیکڑانک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیا میں نا کام ہوچکا ہے۔

Advertisement

‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو اسٹڈی کرائی تھی، اس میں بھی الیکڑانک ووٹنگ کے طریقے کو ناقابل عمل قرار دیا گیا تھا۔

‎ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے الیکشن چوری کے منصوبوں اور بدنیتی پر مبنی پروگرام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

‎مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ممالک میں بھی یہ تجربہ ناکام رہا ہے ۔

‎انہوں نے کہا کہ عمران صاحب یہ 2018 نہیں بلکہ 2021 ہے، عوام سے آپ کے جھوٹے وعدوں کی طرح اب کوئی نیا الیکشن فراڈ نہیں چلے گا۔

‎مریم اورنگزیب کا مزید کہا تھا کہ عمران صاحب کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کی نہیں، بلکہ ان کے چندوں سے ہونے والی آمدن کی زیادہ فکر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر