
کراچی: ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازا کو سیل کردیا گیا ہے۔
صدر میں موبائل کی 100دکانیں، 2 سیلون اور 3 گارمنٹس دکانیں سیل کردی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ آرام باغ کے قریب ڈھائی سو سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔
لیاری میں دو ٹرانسپورٹ آفس اور کئی دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ 32 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ کراچی کے علاقے صدر اور اطراف کی مارکیٹس میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کی مارکیٹس میں سندھ پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News