Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کیلئے اقدامات پر زور

Now Reading:

وزیراعظم کا تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کیلئے اقدامات پر زور
مذاہب

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دنیا بھر میں تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے سفیروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے کیلئےکردار ادا کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے جس کے لئے تمام مسلمان ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیاسےبین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے اور پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں کررہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے انہوں نے مغربی ریاستوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے بتایا کہ دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے کے نام پر توہین رسالت ﷺ سے دل آزاری ہوتی ہے اور ہم بطور مسلمان نبی کریم ﷺ کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ کے تعاون کیلئے پرعزم ہے لیکن دہشت گردی اورانتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگرکوئی ایک مسلمان حملہ کرے تو الزام تمام مسلمانوں پر آتا ہے اور شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے مسلمان متاثر ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر