وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشیر تجارت رزاق داود نے عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض کیا۔
رزاق داود نے کہا کہ عیدالفطر کی تین چھٹیاں دینی چاہیے، چھ چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔
عمران خان نے کہا کہ ہم کسی کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کرتے، ناموس رسالت ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔ ناموس رسالت کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت اپنے طور پر معاملات کو دیکھ رہی ہے، وزراء معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
