پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں اوراس ہی خوشی کے موقع پر اداکارہ کی کے گود بھرائی کی رسم کی گئی۔
سوشل میڈیا پر یاسر حسین اور اقرا کی جانب سے پوس ٹکی جانے والی تصاویر پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری نے بھی مبارک باد دی جبکہ اداکارہ منال خان نے یاسرکو ان کے آنے والے بچے کا صدقہ دینے کو کہا ہے۔
منال خان نے اداکار یاسر سے اقرا اور آنے والے ننھے مہمان کا صدقہ دینے کی گزارش کی ہے۔
اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال خان کے لیے خصوصی اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’منال خان پھر تو دو صدقے دینے ہوں گے ایک آپ کا اور دولہا بھائی کا بھی۔‘
اداکارہ اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہیں ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم میں پہنا گیا دوپٹہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکارہ اقرا عزیز کے گود بھرائی کی رسم پر پہنے دوپٹے کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے دوپٹے پر 100 خصوصی پیغامات لکھے گئے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اقرا عزیز کی گود بھرائی کے دوپٹے کو تیار کرنے والے ڈیزائنر حسین نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب اقرا اُن کے پاس اپنی گود بھرائی کے دوپٹے اور لباس کی ڈیزائننگ کے لیے آئیں تو اُنہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ اقرا نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر مغربی طرز کے بجائے ہماری روایتی تقریب ’گود بھرائی‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس حوالے سے ڈیزائنر نے بتایا کہ اقرا چاہتی تھیں کہ ہم اُن کے لیے کچھ ایسی چیز تیار کریں جو وہ اپنے بچے کو دے سکیں لہٰذا ہم نے اُن کے لیے خاص دوپٹہ تیار کرنے کا سوچا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے اقرا سے کہا آپ ہمیں 100 خصوصی پیغامات دیں جو ہم اس دوپٹے پر لکھ سکیں اور پھر اداکارہ نے یاسر اور اُن کی والدہ کی مدد سے یہ کام پورا کیا۔
ڈیزائنر نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے اقرا کے دوپٹے پر 100 مختلف پھولوں کے ساتھ وہ 100 دُعائیں اور پیغامات لکھے جو اُنہوں نے ہمیں دی تھیں۔
ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ’اقرا کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی بیٹی ہوئی تو وہ یہ دوپٹہ اپنی بیٹی کو دیں گی اور اگر بیٹا ہوا تو اپنی بہو کو یہ دوپٹہ دیں گی۔
اقرا کے دوپٹے پر لکھے گئے پیغامات میں سے چند یہ ہیں:
علم سب سے بڑی دولت ہے
اچھے اخلاق سے بہتر کچھ نہیں
کسی سے لڑائی نہ کرو
اللّہ تعالیٰ سے اپنی بھلائی کی دُعا کرو
لوگوں کے ساتھ بھلائی کروگے تو لوگ بھی تمہارے ساتھ بھلائی کریں گے
گزشتہ روز اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی گئی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔
اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔
اقرا عزیز کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اُنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔
دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکار یاسر نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم دونوں پر مہربان ہوا ہے اور اس بار تو اُس کی کرم نوازی بےمثال ہے۔
یاسر حسین نے لکھا تھا کہ اولاد اللّٰہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے۔
اداکار نے مزید لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہم بہت خوش ہیں، اُمید کرتے ہیں آپ بھی ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
دوسری جانب اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبری پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے اُنہیں مبارکباد پیش کی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News