Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی زرعی شعبے کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ملکی زرعی شعبے کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی زرعی شعبے کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے زرعی شعبے کی ترقی اور لائیو اسٹاک کی بحالی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں معاون خصوصی جمشید چیمہ نے گزشتہ دو سالوں میں گندم، چاول، مکئی، گنے اور آلو کی فصل کی ریکارڈ پیداوار پر بریفنگ دی۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مناسب قیمتوں کی وجہ سے کاشتکاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی اور پیداوار کی زائد قیمت مقرر کر کے کسانوں کے استحصال کو ختم کیا ہے جبکہ مناسب قیمتوں کی وجہ سے کاشتکاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے زراعت کے فورم سے ملکی زرعی شعبے کی ترقی کے راستے میں آنے والی مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی جبکہ گزشتہ دو سال میں گندم، مکئی، چاول ، گنے اور آلو کی حوصلہ افزاء پیداوار کے پیش نظر کاشتکاروں کو مزید سہولیات دینے کی بھی ہدایات دی۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ 1960 کے بعد ملک کے زرعی شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ موجودہ حکومت نے ملک کی ترقی میں زرعی شعبے کی کلیدیحیثیت اور کسانوں کی خوشحالی کے پیش نظر اس شعبے کو ترجیحاتی بنیادوں پر ترقی سے ہمکنار کرنے کا عزم کیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے اور پورے ملک میں زرعی ترقی کے نئے ویژن کے تحت زراعت کے مختلف شعبوں کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات پر مبنی روڈمیپ وضع کریں، حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ، ڈاکٹر شہباز گل، ممبر اکنامک ایڈوائزری کونسل عابد قیوم نے شرکت کی جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، چاروں چیف سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر