Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالج کی خاموش جان لیوا علامات، جاننا سب کےلئے ضروری ہے

Now Reading:

فالج کی خاموش جان لیوا علامات، جاننا سب کےلئے ضروری ہے
فالج

کہاجاتا ہےکہ فالج دنیا میں اموات کی تیسری بڑی وجہ ہے۔ جب جسم کے کسی حصے کو خون اور آکسیجن کی فراہمی بند ہوجائے تو جسم میں کمزوری سمیت کئی علامات ظاہر ہوجاتی ہیں۔ اس سے جسم کا متاثرہ حصہ کم کام کرتاہے یا بالکل ہی کام کرنا چھوڑ دیتاہے۔

فالج کی ابتدائی علامات

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم از کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے۔

فالج درحقیقت ہارٹ اٹیک کی طرح ہوتا ہے مگر اس میں دل کی جگہ دماغ نشانہ بنتا ہے۔

فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک گھنٹے تک علاج کی سہولت میسر نہ ہونے کی صورت میں دماغی عمر میں ساڑھے تین سال کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

Advertisement

علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی بولنے میں مشکلات، یاداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

فالج کو جتنا جلد پکڑلیا جائے اتنا ہی اس کا علاج زیادہ موثر طریقے سے ہوپاتا ہے اور دماغ کو ہونے والا نقصان اتنا ہی کم ہوتا ہے۔

فالج کی اقسام

فالج کی دو اقسام ہے ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے۔

دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔

ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فالج کی یہ انتباہی نشانیاں مختلف شکلوں میں اصل دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی سامنے آنے لگتی ہیں۔

جسم کے ایک حصے کا سن ہوجانا یا چلنا ناممکن ہوجانا۔

بولنے سے قاصر ہوجانا یا باتوں کو سمجھ نہ پانا۔

بہت زیادہ ذہنی الجھن۔

ایک جانب سے چہرے ڈھلک جانا اور مسکرانے کے قابل بھی نہ رہنا۔

شدید سردرد اور قے۔

Advertisement

ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں مشکل کا سامنا۔

چلنے میں مشکلات کا سامنا۔

کچھ نگلنا مشکل ہوجانا۔

جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکل۔

جسمانی توازن میں کمی کے باعث چلتے ہوئے لڑکھڑانا یا شدید کمزوری وغیرہ۔

علامات ظاہر ہونے کے بعد کیا کرنا چاہیئے؟

Advertisement

ان علامات کے ظاہر ہوتے ہی اگر فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کیا جائے تو آپ اپنی یا کسی اور فرد کی زندگی بچا سکتے ہیں۔

یہ علامات آکر ختم ہوبھی جائیں تو بھی طبی امداد کے لیے ضرور رجوع کرنا چاہیئے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر