Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!

Now Reading:

ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!

ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!

پوری دنیا میں ڈپریشن حیرت انگیز حد تک ایک عام بیماری بن چکا ہے۔

ڈپریشن ایک موڈ سے متعلقہ بیماری ہے اور یہ روز مرہ کے کام مثلا کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور معاشرتی رویوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔

ڈپریشن کئی اقسام کا ہو سکتا ہے، کسی بھی قسم کے ڈپریشن میں پیدا ہونے والی ناامیدی کی شدید لہر انسان کو تباہ کن حد تک متاثر کرتی ہے۔

زیادہ تر لوگ اپنے دل کی باتیں دل میں رکھتے ہیں اور دل ہی دل میں کڑھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سوچیں مزید الجھ کر ان کو ڈپریشن کا مریض بنا دیتی ہیں۔

بعض افراد انتہائی حساس ہوتے ہیں اس لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو خود پرحاوی کرلیتے ہیں اور اپنا دھیان بٹانے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ ایک ہی بات کو بار بار سوچتے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹینشن بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔

Advertisement

تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔

ڈارک چاکلیٹ

چاکلیٹ میں فلیونوئڈز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مرکبات موجود ہوتے ہیں جن سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

فلیونوئڈز سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذائیں

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے استعمال سے ڈپریشن کی شدت میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement

یہ غذائی جز مچھلی اور اخروٹ میں پایا جاتا ہے۔

مچھلی کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کے استعمال سے بھی ڈپریشن کے شکار افراد کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔

سبز پتوں والی سبزیاں

سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، ساگ یا دیگر کے استعمال سے بھی ڈپریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

ان سبزیوں میں فولیٹ نامی بی وٹامن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور جسم میں اس وٹامن کی کمی کو ڈپریشن سے منسلک کیا جاتا ہے۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ یہ وٹامن دماغ میں موجود ایسے کیمیکلز پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جو مزاج پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔

دہی

روزانہ دہی کھانے کی عادت آپ کو ڈپریشن اور انزائٹی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

دہی اور خمیر والی غذاؤں کے استعمال سے ذہنی امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

دہی میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا جسم کو تناؤ پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے ڈپریشن اور انزائٹی جیسے ذہنی امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

کھجور

Advertisement

کھجوروں میں وٹامن بی 6 موجود ہوتا ہے جس سے جسم کو سیروٹونین اور norepinephrine جیسے کیمیکلز بنانے میں مدد ملتی ہے۔

یہ کیمیکلز دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں، سیروٹونین سے مزاج خوشگوار ہوتا ہے جبکہ norepinephrine تناؤ سے لڑتا ہے۔

جسم میں وٹامن بی 6 کی کمی سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

وٹامن ڈی کا استعمال مفید

وٹامن ڈی سے بھی ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔

وٹامن ڈی مچھلی، کلیجی، انڈوں اور دودھ جیسی غذاؤں سے حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ دھوپ میں گھومنے سے بھی اس کا حصول ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
اکثر بچے پڑھائی میں کمزور کیوں ہوتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر