
مسلم لیگی رہنما شہباز شریف نے ژوب بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے بہادر ایف سی جوانوں نے پاک افغان سرحد پر مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے آج اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
Our brave FC soldiers laid down their lives today while defending the motherland at Pak-Afghan border. I strongly condemn this cowardly attack and send my heartfelt condolences to the families who lost their loved ones. Prayers for the quick recovery of the injured.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 5, 2021
انہوں نے کہاکہ میں اس بزدلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News