پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل کی حامل ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی اور 2,90,000 مربع کلو میٹر سے زائد سمندری علاقہ سے نوازا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ میری ٹائم ڈےکے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ ہر سال26ستمبرکو میری ٹائم کا عالمی دن منایا جاتاہے،اس سال ورلڈ میری ٹائم ڈے کا موضع میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختاربنانا ہے۔
پاک بحریہ کےسربراہ کا کہناتھا کہ خواتین کی میری ٹائم شعبہ جات میں دلچسپی ہمارے میری ٹائم پوٹینشل سے دیرپا فوائد کے حصول میں مددگار ہے۔ میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی خدمات کو عالمی سطح پر بروئے کار نہیں لایا گیا۔ پاک بحریہ قومی میری ٹائم سیکٹرکی ترقی اور میری ٹائم کے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیاربنانے کے سلسلہ میں اپنی بھرپورمددوتعاون کےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کامزید کہناتھا کہ میری ٹائم تعلیم کے فروغ کے لیے بحریہ یونیورسٹی میں مرد وخواتین کے لیے ماسٹر اور گریجویٹ پروگرام کا آغاز کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور میری ٹائم آگہی کے فروغ میں صف اول کا کردار اداکررہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کی مکمل فعالیت سے پاکستان میں میری ٹائم سر گرمیوں میں کئی گناہ اضافہ ہوگا ۔
واضح رہے کہ ورلڈمیری ٹائم ڈے ہر سال منانے کا مقصد بین الاقوامی میری ٹائم انڈسٹری کی عالمی معیشت میں شراکت کو اجاگر کرنااور میری ٹائم سیکیورٹی سمیت سمندری ماحول کوسازگار بناناہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
