Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشی ہے الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کافیصلہ کیا، مفتاح اسماعیل

Now Reading:

خوشی ہے الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کافیصلہ کیا، مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ

مسلم لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ خوشی ہےالیکشن کمیشن نےووٹوں کی دوبارہ گنتی کافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آج پہلا قدم ہےامید ہے یہیں پر کام ہوجائےگا، ضرورت پڑی توبائیو میٹرک کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ خوشاب میں ڈیڑھ لاکھ کےقریب ووٹ ڈالےگئے اور رزلٹ رات ایک بجےتک آگیاتھا جبکہ کراچی این اے249کا نتیجہ صبح4 بجے آیا تھا۔

واضح رہےکہ کراچی میں این اے249 کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائیگی جس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل میں الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو آر او آفس پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement

اس موقع پرریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد ریٹرننگ آفیسر کے ہمراہ ہونگے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر