وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومتی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب کے ممبران اسمبلیز کی ملاقات ہوئی جس میں ممبران نے وزیراعظم عمران خان کو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے بارے بریفنگ دی۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو اصلاحات و انتظامات بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومتی ترجیح ہے۔
دوسری جانب وزیرہاؤسنگ محمودالرشید کی بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں محمودالرشید نے وزیراعظم کو سستے گھروں اور ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
