
معروف گلوکارہ ناہید اختر نے اپنی زندگی کی 63 بہاریں مکمل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور گلوکارہ ناہید اختر آج اپنی 63 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
ناہید اختر نے 26 ستمبر 1956 کو ملتان میں آنکھ کھولی۔
ناہید اختر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلم ننھا فرشتہ سے کیا،اپنی آواز کی خوبصورتی کی وجہ سے وہ بہت کم عرصے میں شائقین کے دلوں میں گھر بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
انہوں نے پاپ موسیقی کے علاوہ غزل گائیکی ، کلاسیکل ، نیم، کلاسیکل اور لوک گیتوں میں اپنا مقام بنایا۔
1970 سے 80 کی دہائی تک انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور کئی فلموں کیلئے یادگار گیت ریکارڈ کروائے۔
یہ ان کے گیتوں کا ہی کمال تھا کہ اس دور میں جن فلموں کیلئے ناہید اختر نے گیت گائے وہ تمام فلمیں عوام میں بے حد مقبول ہوئیں اور باکس آفس پر بھی انہوں نے زبردست کامیابی حاصل کی۔
ناہید اختر نے معروف ڈرامہ نگار آصف علی پوتا سے شادی کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا۔
ان کی خوبصورت آواز سے بالی ووڈ والے بھی متاثر ہوئے اور انہوں ںے ناہید اختر کے گائے ہوئے کئی گیتوں کو اپنی فلموں میں کاپی کیا۔
ان کا سپرہٹ گیت ’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجا دی‘ بھی بالی ووڈ کی فلم میں کاپی کیا گیا۔ انہوں نے پاکستانی فلم دہلیزاورمیرا نام ہے محبت کیلئے مہدی حسن کے ساتھ بھی گیت ریکارڈ کرائے۔
شب غم مجھ سے مل کر، تیری الفت مین صنم،تیری خوشی کے لئے،تجھے پیار کرتے کرتے ان کے مشہور گیتوں میں شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News