پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے سابق شوہر شمعون عباسی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ جویریہ عباسی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور وہاں انہوں نے لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کو واضح کر نے کےلئے اپنے اور اپنے سابق شوہر شمعون عباسی کے رشتے سے متعلق تفصیل سے بتا یا۔
جویریہ عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کی والدہ اورسابق شوہر شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی، وہ اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے ہیں اور اسی طرح شمعون والد کی پہلی اہلیہ سےہیں، اس طرح ہم دونوں آپس میں سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہےکہ جویریہ عباسی دل، دیا دہلیز، تمنا، گھسی پٹی محبت ، تانابانا ، دوراہا، بے قصور، بدگمان اور رقص بسمل سمیت دیگر ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
شمعون عباسی نے جویریہ عباسی سے طلاق کے بعد اداکارہ وماڈل حمیمہ ملک سے بھی شادی کی تھی مگر بدقسمتی سے ان دونوں کے درمیان سال 2013 میں طلاق ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News