Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین کےمعاملے پر مسلم امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

فلسطین کےمعاملے پر مسلم امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سےالاقصیٰ مسجدمیں تشددکاسلسلہ جاری ہے اور نہتےنمازیوں پرفائرنگ قابل افسوس ہے۔

وزیر خارہ شہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر مسلم امہ کو یکجا کرنے اور عالمی برادری کو اسرائیل کے تشدد کو روکنے کیلئے اپناکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پرترکی کابھی ایک واضح موقف ہے اور  پاکستان کا مؤقف بھی دوٹوک ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا،ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، ہم چاہتے تھے کہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کا عمل آگے بڑھے اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید پر سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کابل میں اسکول پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، ہم افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم امن، استحکام اور افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ چلنا چاہتے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم افغانوں کے باہمی مذاکرات سے افعان مسئلے کے سیاسی حل کے خواہشمند ہیں، انخلاء کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی ذمہ داری افغان قیادت پر ہے، گفت و شنید سے معاملات طے کرنا طالبان اور حکومت دونوں کے اپنے مفاد میں ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے سب سے زیادہ پاکستان اور پھرپورا خطہ مستفید ہو گا، پاکستان خوشحال اور خودمختار افغانستان دیکھنا چاہتا ہے،امید ہے افغان عمل عمل آگے بڑھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر