Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 23ہوگئی

Now Reading:

انڈونیشیا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 23ہوگئی
Indonesia earthquake

انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مالوکو کے شہر امبو میں 6 عشاریہ 4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے باعث عمارتوں کا ملبہ گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، زلزلے سے سینکڑوں مکانات، دفاتر اور اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔

زلزلہ جمعرات کی صبح9بجے  آیاہے۔ زلزلےکامرکزامبون شہرسے23میل دور تھا۔

انڈونیشن حکام کاکہناہے کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم اسے طاقتور زلزلہ کےطور پرریکارڈکیاگیاہے۔

Advertisement

انڈونیشیا کی قومی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سےشہر میں سڑکوں اورعمارتوں میں زلزلے سےدڑاڑیں پڑنے کی تصاویز بھی جاری کی گئی ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے مالوکو انڈونیشیا کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے جہاں کل آبادی ایک کروڑ 70 لاکھ ہے۔

دوسری جانب ترکی کے شہراستنبول میں 5.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں استنبول میں ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور خوف کے مارے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد دارالحکومت استنبول میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام ایک بج کر 59 منٹ پرآیا۔ زلزلے کامرکز استنبول سے 70 کلو میٹر مغرب میں 12 اعشاریہ 6 کلو میٹر زیرزمین بتایا جاتا ہے۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق استنبول میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 تھی جب کہ ترکی کے ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ 8 بتائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر