Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدر طیب اردگان سے وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

ترک صدر طیب اردگان سے وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر رمضان میں ہونے والے اسرائیلی حملوں پر گفتگو کی ہے۔

اعلامیے میں کہا کہ اسرائیل نے حملہ  کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے  حملوں کو رکوانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بات چیت کی جائے گی۔

Advertisement

گفتگو میں دونوں ممالک نے مسئلہ فلسطین کو اٹھانے کے لئے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے پرامن اور سیاسی حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے جبکہ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں ترکی کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد بھی دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر