Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین کی مقامی این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کرینگے،فیصل ایدھی

Now Reading:

فلسطین کی مقامی این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کرینگے،فیصل ایدھی
فیصل ایدھی

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ فلسطین کی مقامی این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بول نیوز کے پروگرام اب پتا چلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فلسطین کے سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے، فلسطینی سفارتخانے کے نائب سفیر ہمارے ساتھ فلسطین جائینگے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین میں اس وقت صورتحال بہت خطرناک ہے، جانتا ہوں فلسطین میں ریسکیو ٹیموں کو بہت خطرات لاحق ہیں۔

فیصل ایدھی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین میں اس وقت ادویات کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ہماری 2ٹیمیں ہونگی،ایک مصر اور دوسری فلسطین میں کام کریگی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ نائب سفیرنے بتایا ہے زندگی بچانے والی ادویات کی کمی ہے۔ ہم مصر کے راستے سے جائیں گے جو کہ کھلا ہوا ہے، اگر ہمیں روکا نہ گیا تو جوبھی امداد چاہیے ہوگی وہ دینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر