Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس کی طلاق کا معاملہ : نیا پنڈورا با کس کھل گیا

Now Reading:

بل گیٹس کی طلاق کا معاملہ : نیا پنڈورا با کس کھل گیا
کورونا

گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلاح وبہبود کے کاموں کو وقت دینے کے لیے اپنے منصب سے دستبردارہورہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کی طلاق اور عہدے سے دستبردار ہونے کی حقیقت اصل میں کچھ اور ہے، مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان نے ایک نیا پنڈورا با کس کھول دیا ہے۔

 مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بل گیٹس ایک خاتون ملازمہ سے ناجائز تعلقات کے خواہش مند تھے اور اسی وجہ سے انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

یہاں یہ با ت بھی قابل ذکر ہےکہ مائیکروسافٹ کارپوریشن نے بل گیٹس کے خاتون ملازمہ کے ساتھ  دو دہائی پر محیط رومانوی تعلقات پر2019  میں تحقیقات کیں۔

جب اس سلسلے میں تحقیقات شروع ہوئی تومائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے جس کے نتیجے میں تحقیق کسی بھی انجام کو نہیں پہنچ سکی۔

Advertisement

مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بل گیٹس کے خاتون ملازمہ کے ساتھ  رومانوی تعلقات کی حقیقت جاننے کے لیے بیرونی قانونی فرم کو ہائرکیا گیا لیکن اس دوران مائیکرو سافٹ نے مذکورہ ملازمہ کو مکمل سپورٹ فراہم کی۔

 بیرونی قانونی فرم کی جانب سے اس معاملے پر کی گئی تحقیقات کے بعد یہ رپورٹ سامنے آئی کہ  بل گیٹس کی خاتون ملازمہ میں دلچسپی غیر مناسب تھی  جس کی بنیاد پر مائیکروسافٹ کے ڈائریکٹرز نے گزشتہ سال انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہےکہ مائیکروسافٹ نے اس تحقیقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔

رواں سال مئی کے مہینے میں  بل گیٹس اوران کی اہلیہ میں 27 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔

 مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ  نے طلاق کے حوالے سے ٹوئٹر پر مشترکہ بیان بھی جاری کیا تھا۔

Advertisement

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تعلقات پر بہت سوچ و فکر کے بعد شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مستقبل میں علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے مل کر چلاتے رہینگے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر