
وزیراعظم عمران خان کل مہمند ڈیم کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل ریگی للمہ میں اسکول کا افتتاح کریں گے۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ عمران خان کل ریگی للمہ پشاور میں مزدوروں کے لئے تعمیر شدہ 2 ہزار 56 فلیٹس کا افتتاح بھی کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ واپڈا حکام وزیراعظم کو مہمند ڈیم کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں مزدروں کے لئے فلیٹس تعمیر کریں گے جبکہ فلیٹس آسان اقساط پر مزدروں کو فراہم بھی کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News